Brailvi Books

جنتی زیور
281 - 676
رکوع سے سیدھا کھڑا ہو جانا' قعدہ اولی اگر چہ نفل نماز ہو' ہر قعدہ میں پورا تشہد پڑھنا' لفظ السلام دوبار کہنا' وتر میں دعائے قنوت پڑھنا' وتر میں قنوت کی تکبیر' عیدین کی چھ زائد تکبیریں' عیدین میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیر اور اس تکبیر کے لئے اﷲاکبر کہنا' ہر جہری نماز میں امام کو بلند آواز سے قرأت کرنا اور غیر جہری نمازوں میں آہستہ قرأت کرنا' ہر فرض و واجب کا اس کی جگہ پر ادا ہونا' ہر رکعت میں ایک ہی رکوع ہونااور ہر رکعت میں دو ہی سجدہ ہونا' دوسری رکعت پوری ہونے سے پہلے قعدہ نہ کرنااور چار رکعت والی نمازوں میں تیسری رکعت پر قعدہ نہ کرنا' آیت سجدہ پڑھی تو سجدہ تلاوت کرنا' سہو ہوا تو سجدہ سہو کرنا' دو فرض یا دو واجب یا واجب و فرض کے درمیان تین مرتبہ سبحان اﷲ کہنے کے برابر وقفہ نہ ہونا۔ امام جب قرأت کرے بلند آواز سے ہو یا آہستہ اس وقت مقتدی کا چپ رہنا' قرأت کے سوا تمام واجبات میں مقتدی کو امام کی پیروی کرنا۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الصلاۃ ،الباب الرابع، الفصل الثانی فی واجبات الصلوٰۃ، ج۱،ص۷۱)
نماز کی سنتیں:۔نماز میں جو چیزیں سنت ہیں ان کا حکم یہ ہے کہ ان کو قصداً نہ چھوڑا جائے اور اگر غلطی سے چھوٹ جائیں تو نہ سجدہ سہو کی ضرورت ہے نہ نماز دہرانے کی۔ لیکن اگر دہرا لے تو اچھا ہے۔ کیونکہ نماز کی کسی سنت کو چھوڑ دینے سے نماز کے ثواب میں کمی ہو جاتی ہے۔

    نماز کی سنتیں یہ ہیں۔ تکبیر تحریمہ کے لئے ہاتھ اٹھانا' ہاتھوں کی انگلیوں کو اپنے حال پر چھوڑ دینا' یعنی بالکل ملائے' نہ کھلی رکھے بلکہ اپنے حال پر چھوڑ دے' بوقت تکبیر سر نہ جھکانا' ہتھیلیوں اور انگلیوں کے پیٹ کا قبلہ رو ہونا' تکبیر کہنے سے پہلے ہاتھ اٹھانا اسی طرح قنوت اور عیدین کی تکبیروں میں بھی' کانوں تک ہاتھ لے جانے کے بعد تکبیر کہنا' عورت کو صرف مونڈھوں تک ہاتھ اٹھانا' امام کا
اﷲاکبر۔ سمع اﷲلمن حمدہ
اور سلام بلند
Flag Counter