Brailvi Books

جنتی زیور
280 - 676
مسئلہ:۔سجدہ کی حقیقت یہ ہے کہ ماتھا زمین پر جما ہو اور کم سے کم پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین سے لگا ہو تو اگر کسی نے اس طرح کیا کہ دونوں پاؤں زمین سے اٹھے رہے یا صرف انگلی کی نوک زمین سے لگی رہے تو نماز نہ ہوگی۔ایک انگلی کے پیٹ کا سجدہ میں زمین سے لگنا تو فرض ہے مگر دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کے پیٹ کا زمین سے لگنا واجب ہے اور دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں کا پیٹ سجدہ میں زمین سے لگا ہونا سنت ہے۔

مسئلہ:۔نمازوں کی رکعتوں کو پوری کر لینے کے بعد پوری التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا فرض ہے اور اس کا نام قعدہ اخیرہ ہے۔

مسئلہ:۔قعدہ اخیرہ کے بعد اپنے قصدوارادہ اور کسی عمل سے نماز کو ختم کر دینا سلام سے ہو یا کسی دوسرے عمل سے یہ بھی نماز کے فرائض میں سے ہے۔ لیکن سلام کے علاوہ اگر کوئی دوسرا کا م کرکے نماز کو ختم کیا تو اگرچہ نماز کا فرض تو ادا ہو گیا لیکن نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔

نماز کے واجبات:۔نماز میں یہ چیزیں واجب ہیں تکبیر تحریمہ میں لفظ اﷲاکبر ہونا' الحمد پڑھنا' فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنت و نفل اور وتر کی ہر رکعت میں الحمد کے ساتھ کوئی سورہ یا تین چھوٹی آیتوں کو ملانا۔ فرض نمازوں میں پہلی دو رکعتوں میں قرأت کرنا۔ الحمد کا سورہ سے پہلے ہونا' ہر رکعت میں سورہ سے پہلے ایک ہی بار الحمد پڑھنا۔ الحمد اور سورہ کے درمیان آمین اور بسم اﷲ کے سوا کچھ اور نہ پڑھنا۔ قرأت کے فوراً  بعد ہی رکوع کرنا' سجدہ میں دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کا پیٹ زمین پر لگنا' دونوں سجدوں کے درمیان کسی رکن کا فاضل نہ ہونا' تعدیل یعنی رکوع و سجود اور قومہ جلسہ میں کم سے کم ایک بار سبحان اﷲ کہنے کے برابر ٹھہرنا' جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔ قومہ یعنی