Brailvi Books

جنتی زیور
273 - 676
جواب)  نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل اﷲتعالیٰ کے لئے منہ میرا طرف کعبہ 

شریف کے اﷲاکبر۔

سوال)پھر وتر کی نیت کس طرح کی جائے؟

جواب)نیت کی میں نے تین رکعت نماز واجب وتر کی، اﷲ تعالیٰ کے لیے منہ میرا 

طرف کعبہ شریف کے اﷲ اکبر۔

سوال)پھر دو رکعت نفل کی نیت کس طرح کرے؟

جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل اﷲتعالیٰ کے لئے منہ میرا طرف کعبہ 

شریف کے اﷲاکبر۔

سوال)اگر نیت کے الفاظ بھول کر کچھ کے کچھ زبان سے نکل گئے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب)نیت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہیں یعنی نیت میں زبان کا اعتبار نہیں تو اگر 

دل میں مثلاً ظہر کا پکا ارادہ کیا اور زبان سے ظہر کی جگہ عصر کا لفظ نکل گیا۔ تو ظہر 

کی نماز ہو جائے گی۔

سوال)قضا نماز کی نیت کس طرح کرنی چاہے؟

جواب)جس روز اور جس وقت کی نماز قضا ہو اس روز اور اس وقت کی نیت قضا 

ضروری ہے مثلاً اگر جمعہ کے روز فجر کی نماز قضا ہو گئی تو اس طرح نیت 

کرے کہ نیت کی میں نے دو رکعت نماز قضا جمعہ کے روز کی فرض فجر کی 

اﷲتعالیٰ کے لئے' منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔

سوال)اگرکئی سال کی نمازیں قضا ہوں تو نیت کیسے کرے؟

جواب)ایسی صورت میں جو نماز مثلاً ظہر کی قضا پڑھنی ہے تو اس طرح نیت کرے کہ