| جنتی زیور |
نیت کی میں نے چار رکعت نماز قضا جو میرے ذمہ باقی ہے ان میں سے پہلے فرض ظہر کی' اﷲتعالیٰ کے لئے منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔ اسی طریقہ پر دوسری قضانمازوں کی نیتوں کو قیاس کر لینا چاہے۔ سوال)پانچ وقت کی نمازوں میں کل کتنی رکعت قضا پڑھی جائے گی؟ جواب)بیس رکعت' دو رکعت فجر' چار رکعت ظہر' چار رکعت عصر' تین رکعت مغرب' چار رکعت عشاء' تین رکعت وتر' خلاصہ یہ ہے کہ فرض اور وتر کی قضا ہے' سنتوں اور نفلوں کی قضا نہیں ہے۔
نماز پڑھنے کا طریقہ
نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ وضو کرکے قبلہ کی طرف منہ کرے اور اس طرح کھڑا ہو کہ دونوں پیروں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ رہے اور دونوں ہاتھ کو دونوں کانوں تک اٹھائے کہ دونوں انگوٹھے دونوں کانوں کی لو سے چھو جائیں باقی انگلیاں اپنے حال پر رہیں۔ نہ بالکل ملی ہوئی نہ بہت پھیلی ہوئی۔ اس حال میں کہ کانو ں کی لو چھوتے ہوئے دونوں ہتھیلیاں قبلہ کی طرف ہوں۔ اور نگاہ سجدہ کی جگہ پر ہو۔ پھر نیت کر کے اﷲاکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لا کر ناف کے نیچے اس طرح باندھ لے کہ داہنی ہتھیلی کی گدی بائیں کلائی کے سرے پر پہنچوں کے پاس رہے اور بیچ کی تینوں انگلیاں بائیں کلائی کی پیٹھ پر اور انگوٹھا اور چھوٹی انگلی کلائی کے اغل بغل حلقہ کی صورت میں رہیں۔ پھر ثناء پڑھے یعنی
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالیٰ جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ
پھر
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ
پڑھے پھر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
پڑھے پھر الحمد پوری پڑھے اور ختم پر آہستہ سے آمین کہے اس کے بعد کوئی سورہ یا تین آیتیں پڑھے۔ یا ایک لمبی