سوال) اور دو رکعت سنت موکدہ کی نیت کیسے کرے؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز سنت مغرب' اﷲتعالیٰ کے لئے سنت رسول
اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی 'منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔
سوال)پھر دو رکعت نفل کی نیت کیسے کرے؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل اﷲتعالیٰ کے لئے' منہ میرا طرف کعبہ
شریف کے' اﷲاکبر۔
سوال)عشاء کے وقت کل کتنی رکعت نماز پڑھی جاتی ہے؟
جواب)سترہ رکعت پہلے چار رکعت سنت غیر موکدہ' پھر چار رکعت فرض' پھر دو
رکعت سنت موکدہ' پھر دو رکعت نفل پھر تین وتر واجب پھر دو رکعت نفل۔
سوال)چار رکعت سنت غیر موکدہ کی نیت کس طرح کی جائے؟
جواب)نیت کی میں نے چار رکعت نماز سنت عشاء کی' اﷲتعالیٰ کے لئے' سنت رسول
اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی' منہ میرا طرف کعبہ شریف کے 'اﷲاکبر۔
سوال)پھر چار رکعت فرض کی نیت کیسے کرے؟
جواب)نیت کی میں نے چار رکعت نماز فرض عشاء کی اﷲتعالیٰ کے لئے (مقتدی اتنا
اور کہے پیچھے اس امام کے) منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔
سوال)پھر دو رکعت سنت موکدہ کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز سنت عشاء کی اﷲتعالیٰ کے لئے سنت
رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم كي منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔
سوال) پھر دو رکعت نفل کی نیت کس طرح کی جائے؟