اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی' منہ میرا طرف کعبہ شریف کے 'اﷲاکبر۔
سوال)پھر دو رکعت نفل کی نیت کیسے کرے؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل کی اﷲ تعالیٰ کے لئے منہ میرا طرف کعبہ
شریف کے اﷲاکبر۔
فائدہ:۔ نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے لیکن کھڑے ہو کر نفل پڑھنے میں دوگنا
ثواب ملتا ہے۔ اور بیٹھ کر پڑھنے میں آدھا ثواب ملتا ہے۔
سوال)عصر کے وقت کل کتنی رکعت نماز پڑھی جاتی ہے؟
جواب)آٹھ رکعت پہلے چار رکعت سنت غیر موکدہ پھر چار رکعت فرض۔
سوال)چار رکعت سنت غیر موکدہ کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے چار رکعت نماز سنت عصر کی' اﷲتعالیٰ کے لئے' سنت رسول
اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی' منہ میرا طرف کعبہ شریف کے' اﷲاکبر۔
سوال)پھر چار رکعت فرض کی نیت کیسے کرے؟
جواب)نیت کی میں نے چار رکعت نماز فرض عصر کی اﷲتعالیٰ کے لئے (مقتدی اتنا
اور کہے پیچھے اس امام کے) منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔
سوال) مغرب کے وقت کل کتنی رکعت نماز پڑھی جاتی ہے؟
جواب)سات رکعت پہلے تین رکعت فرض' پھر دو رکعت سنت موکدہ' پھر دو رکعت نفل۔
سوال)تین رکعت فرض کی نیت کس طرح کی جائے؟
جواب)نیت کی میں نے تین رکعت نماز فرض مغرب اﷲتعالیٰ کے لئے (مقتدی اتنا
اور کہے پیچھے اس امام کے) منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔