سوال)فجر کے وقت کتنی رکعت نماز پڑھی جاتی ہے؟
جواب)کل چار رکعت پہلے دو رکعت سنت مؤکدہ پھر دو رکعت فرض۔
سوال)دو رکعت سنت کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز سنت فجر کی اﷲتعالیٰ کے لئے سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منہ میرا کعبہ شریف کی طرف اﷲاکبر۔
سوال)دو رکعت فرض کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز فرض فجر کی اﷲتعالیٰ کے لئے (مقتدی اتنا اور
کہے پیچھے اس امام کے) منہ میرا کعبہ شریف کی طرف اﷲاکبر۔
سوال)ظہر کے وقت کل کتنی رکعت نماز پڑھی جاتی ہے۔؟
جواب)بارہ رکعت' پہلے چار رکعت سنت موکدہ' پھر چار رکعت فرض' پھر دو رکعت
سنت موکدہ پھر دو رکعت نفل۔
سوال)چار رکعت سنت کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب) نیت کی میں نے چار رکعت نماز سنت ظہر کی' اﷲتعالیٰ کے لئے سنت رسول
اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی' منہ میرا طرف کعبہ شریف کے 'اﷲاکبر۔
سوال)چار رکعت فرض کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے چار رکعت نمار فرض ظہر کی اﷲتعالیٰ کے لئے (مقتدی اتنا
اور کہے پیچھے اس امام کے) منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اﷲاکبر۔
سوال)اور دو رکعت سنت کی نیت کس طرح کی جائے گی؟
جواب)نیت کی میں نے دو رکعت نماز سنت ظہر کی اﷲتعالیٰ کے لئے سنت رسول