نجاست کی دو قسمیں ہے ایک غلیظہ (بھاری نجاست) دوسرے خفیفہ (ہلکی نجاست)
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب السابع،الفصل الثانی،ج۱،ص۴۵۔۴۶)
نجاست غلیظہ:۔جیسے پیشاب پاخانہ' بہتا ہوا خون' پیپ' منہ بھر قے' دُکھتی ہوئی آنکھ کی کیچڑ کا پانی' دودھ پینے والے لڑکے یا لڑکی کا پیشاب' بچے نے جو منہ بھر کر قے کی' مرد یا عورت کی منی' حرام جانور وں جیسے کتا' شیر' سور وغیرہ کا پیشاب' پاخانہ اور گھوڑے' گدھے' خچر کی لید۔ اور حلال جانوروں کا پاخانہ جیسے گائے' بھینس وغیرہ کا گوبر اور اونٹ کی مینگنی مرغی اور بطخ کی بیٹ' ہاتھی کے سونڈ کا پانی' درندہ جانوروں کا تھوک' شراب' نشہ دلانے والی تاڑی' سانپ کا پاخانہ' مردار کا گوشت' یہ سب نجاست غلیظہ ہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب السابع،الفصل الثانی،ج۱،ص۴۶)
نجاست خفیفہ:۔جیسے گائے' بھینس' بھیڑ' بکری وغیرہ حلال جانوروں کا پیشاب