Brailvi Books

جنتی زیور
235 - 676
مسئلہ:۔کھڑے ہو کر یا لیٹ کر یاننگے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع فی النجاسۃ واحکامھا، الفصل الثالث فی الاستنجاء،ج۱،ص۵۰)
یونہی ننگے سر پیشاب' پاخانہ کو جانا یا اپنے ہمراہ ایسی چیز لے جانا جس پر کوئی دعا یا اﷲ و رسول یا کسی بزرگ کا نام لکھا ہو ممنوع ہے اسی طرح پیشاب پاخانہ کرتے ہوئے بات چیت کرنا بھی مکروہ ہے
۔(بہارشریعت،ج۱،ح۲،ص۱۱۲۔الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب السابع،الفصل الثالث،ج۱،ص۵۰)
مسئلہ :۔پیشاب پاخانہ کرتے وقت اذان ہونے لگے تو زبان سے اذان کا جواب نہ دے۔ اسی طرح اگر خود چھینکے تو زبان سے الحمدﷲ نہ کہے دل میں کہہ لے۔ اسی طرح کسی نے چھینک کر الحمدﷲ کہا تو زبان سے یرحمک اﷲ کہہ کر چھینک کا جواب نہ دے بلکہ دل ہی دل میں یرحمک اﷲ کہہ دے۔
    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب السابع،الفصل الثالث،ج۱،ص۵۰)
پانی کا بیان
    جن جن پانیوں سے وضو جائز ہے ان سے غسل بھی جائز ہے اور جن جن پانیوں سے وضو ناجائز ہے ان سے غسل بھی ناجائز ہے۔

کن کن پانیوں سے وضو جائز ہے؟:۔بارش' ندی' نالے' چشمے' کنویں' تالاب' سمندر' برف' اولے کے پانیوں سے وضو اور غسل جائز ہے۔ بشرطیکہ یہ سب پانی پاک ہوں۔
   (درمختار،کتاب الطہارۃ، باب المیاہ،ج۱،ص۳۵۷۔۳۵۸)
کن پانیوں سے وضو جائز نہیں؟:۔پھلوں اور درختوں کا نچوڑا ہوا پانی یا وہ پانی جس میں کوئی پاک چیز مل گئی اور پانی کا نام بدل گیا جیسے پانی میں شکر مل گئی اور وہ شربت
Flag Counter