Brailvi Books

جنتی زیور
234 - 676
کرنا منع ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع فی النجاسۃ ، الفصل الثالث،ج۱،ص۵۰)
مسئلہ:۔پیشاب پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کرنا جائز نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں اتر یا دکھن کی جانب منہ کرنا چاہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع فی النجاسۃ ، الفصل الثالث،ج۱،ص۵۰)
مسئلہ:۔تالاب یا ندی کے گھاٹ پر' کنویں یا حوض کے کنارے' پانی میں اگرچہ بہتا ہوا پانی ہو' پھل والے یا سایہ دار درخت کے نیچے' ایسے کھیت میں جس میں کھیتی موجود ہو' قبرستان میں' بیچ سڑک اور راستوں پر' جانوروں کے باندھنے یا بیٹھنے کی جگہوں پر' اور جہاں لوگ وضو یا غسل کرتے ہوں اور جس جگہ پر لوگ اٹھتے بیٹھتے ہوں۔ ان سب جگہوں پر پیشاب پاخانہ کرنا منع ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع فی النجاسۃواحکامھا ، الفصل الثالث فی الاستنجاء،ج۱،ص۵۰)
مسئلہ:۔پیشاب پاخانہ لوگوں کی نگاہوں سے چھپ کر یا کسی چیز کی آڑ میں بیٹھ کر کرنا چاہے۔ جہاں لوگوں کی نظر ستر پر پڑے پیشاب' پاخانہ کرنا منع ہے۔

مسئلہ:۔وضو کے بچے ہوئے پانی سے استنجا نہیں کرنا چاہے۔
                (بہارشریعت،ج۱،ح۲،ص۱۱۵)
مسئلہ:۔بچے کو پاخانہ' پیشاب پھرانے والے کو مکروہ ہے کہ اس بچے کا منہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف کردے۔ عورتیں اس طرف توجہ نہیں کرتیں۔ انہیں لازم ہے کہ اس کا خیال رکھیں۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع فی النجاسۃ واحکامھا، الفصل الثالث فی الاستنجاء،ج۱،ص۵۰)
Flag Counter