Brailvi Books

جنتی زیور
231 - 676
(۲)پورے چہرے پر ہاتھ پھرانا(۳)کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں پر ہاتھ پھرانا۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ الباب الرابع فی التیمم، الفصل الاول فی امورلابدمنھا ...الخ،الاستنجاء،ج۱،ص۲۵۔۲۶)
تیمم کی سنتیں:۔دس چیزیں تیمم میں سنت ہیں۔(۱)بسم اﷲ پڑھنا (۲)ہاتھوں کا زمین پر مارنا(۳)ہاتھوں کو زمین پر مار کر اگر غبار زیادہ لگ گیا ہو تو جھاڑنا (۴)زمین پر ہاتھ مار کر ہاتھوں کو لوٹ دینا (۵)پہلے منہ پر ہاتھ پھیرنا (۶)پھر ہاتھوں پر ہاتھ پھرانا(۷)چہرہ اور ہاتھوں پر لگاتار ہاتھ پھرانا۔ ایسا نہ ہو کہ چہرہ پر ہاتھ پھرا کر پھر دیر کے بعد ہاتھوں پر ہاتھ پھرائے (۸) پہلے دائیں پھر بائیں ہاتھوں پر ہاتھ پھرانا(۹)انگلیوں سے داڑھی کا خلال کرنا (۱۰)انگلیوں کا خلال کرنا جب کہ ان میں غبار بھر گیا ہو۔
(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الطہارۃ، باب التیمم،ج۱،ص۴۳۷۔۴۳۹)
مسئلہ:۔مٹی' ریت' پتھر' گیرو وغیرہ ہر اس چیز سے تیمم ہو سکتا ہے جو زمین کی جنس سے ہو۔ لوہا' پیتل' کپڑا' رانگا' تانبا' لکڑی وغیرہ سے تیمم نہیں ہوسکتا جو زمین کی جنس سے نہیں ہیں۔ یاد رکھو کہ جو چیز آگ سے جل کر نہ راکھ ہوتی ہے نہ پگھلتی ہے وہ زمین کی جنس ہے جیسے مٹی وغیرہ اور جو چیز آگ سے جل کر راکھ ہو جائے یا پگھل جائے وہ زمین کی جنس سے نہیں۔ جیسے لکڑی اور سب دھاتیں۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الباب الرابع فی التیمم، الفصل الاول فی امورلابد...الخ،ج۱،ص۲۶)
مسئلہ:۔راکھ سے تیمم جائز نہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الباب الرابع فی التیمم، الفصل الاول فی امورلابد...الخ،ج۱،ص۲۷)
مسئلہ:۔گچ کی دیوار اور پکی اینٹ سے تیمم جائز ہے اگر چہ ان پر غبار نہ ہو اسی طرح مٹی پتھر وغیرہ پر بھی غبار ہو یا نہ ہو بہر حال تیمم جائز ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الباب الرابع فی التیمم، الفصل الاول ،ج۱،ص۲۶۔۲۷)
Flag Counter