Brailvi Books

جنتی زیور
224 - 676
مسئلہ:۔شیر خوار بچے نے قے کی اور دودھ ڈال دیا اگر وہ منہ بھر قے ہے نجس ہے درہم سے زیادہ جگہ میں جس چیز کو لگ جائے ناپاک کردے گا لیکن اگر یہ دودھ معدہ سے نہیں آیا بلکہ سینہ تک پہنچ کر پلٹ آیا ہے تو پاک ہے۔
(ردالمحتار مع درمختار،کتاب الطہارۃ،مطلب نواقض الوضوء،ج۱،ص۲۹۰)
مسئلہ:۔سوتے میں جو رال منہ سے گرے اگر چہ پیٹ سے آئے' اگر چہ وہ بدبودار ہو پاک ہے۔
(درمختار،کتاب الطہارۃ،مطلب نواقض الوضوء،ج۱،ص۲۹۰)
مسئلہ:۔مُردے کے منہ سے جو پانی بہے ناپاک ہے۔
     (درمختار،کتاب الطہارۃ،مطلب نواقض الوضوء،ج۱،ص۲۹۰))
مسئلہ:۔منہ سے اتنا خون نکلا کہ تھوک سرخ ہوگیا۔ اگر لوٹے یا کٹورے کو منہ لگا کر کلی کو پانی لیا۔ تو لوٹا' کٹورا اور کل پانی نجس ہو جائے گا چلو سے پانی لے کر کلی کرے اور پھر ہاتھ دھو کر کلی کے لئے پانی لے۔
(درمختاروردالمحتار،کتاب الطہارۃ،مطلب نواقض الوضوء،ج۱،ص۲۹۱)
غسل کے مسائل
    غسل میں تین چیزیں فرض ہے۔ اگر ان میں سے کسی ایک کو چھوڑ دیا یا ان میں سے کسی میں کوئی کمی کردی تو غسل نہیں ہوگا۔
 (درمختاروردالمحتار،کتاب الطہارۃ،مطلب فی ابحاث الغسل ،ج۱،ص۳۱۱)
(۱)کلی:۔کہ منہ کے پرزے پرزے میں پانی پہنچ جائے فرض ہے یعنی ہونٹ سے حلق کی جڑ تک پورے تالو' دانتوں کی جڑ' زبان کے نیچے' زبان کی کروٹیں غرض منہ کے اندر کے پرزے پرزے کے ذرے ذرے میں پانی پہنچ کر بہہ جائے۔ اکثر لوگ یہ جانتے ہیں کہ تھوڑا سا پانی منہ میں ڈال کر اگل دینے کو کلی کہتے ہیں۔ یاد رکھو کہ غسل میں اس طرح کلی
Flag Counter