| جنتی زیور |
نئے پانیوں سے تین دفعہ سر کا مسح کرنا (۲۰)جس کپڑے پر استنجا کا پانی خشک کیا ہو اس سے وضو کے اعضاء پونچھنا(۲۱)دھوپ میں گرم ہونے والے پانی سے وضو کرنا ان کے علاوہ ہر سنت کو چھوڑنا مکروہ ہے۔ مسئلہ:۔وضو نہ ہو تو نماز و سجدہ تلاوت اور قرآن شریف چھونے کے لئے وضو کرنا فرض ہے اور خانہ کعبہ کے طواف کے لئے وضو واجب ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ،الفصل الثالث فی المستحبات الوضوء، ج۱،ص۹)
مسئلہ:۔جنب کو کھانے پینے سونے کے لئے وضو کرلینا سنت ہے اسی طرح اذان و اقامت و خطبۂ جمعہ و عیدین اور روضہ مبارکۂ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم كی زیارت کے وقت،وقوف عرفہ اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کے لئے وضو کر لینا سنت ہے۔
(ردالمحتار،کتاب الطہارۃ، مطلب فی اعتبارات المرکب التّام، ج۱،ص۲۰۶)
مسئلہ:۔سونے کے لئے' سونے کے بعد' میت کو نہلانے یا اٹھانے کے بعد' جماع سے پہلے' غصہ آجانے کے وقت' زبانی قرآن شریف پڑھنے' علم حدیث اور دوسرے دینی علوم پڑھنے پڑھانے کے لئے یا دینی کتابیں چھونے کے لئے' شرمگاہ چھونے یا کافر کے بدن چھو جانے یا صلیب یا بت چھو جانے کے بعد' جھوٹ بولنے' غیبت کرنے اور ہر گناہ کے بعد توبہ کرتے وقت' کسی عورت کے بدن سے اپنا بدن بے پردہ چھو جانے سے یا کوڑھی اور برص والے کا بدن چھو جانے سے' بغل کھجانے اور اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد' ان سب صورتوں میں وضو کرلینا مستحب ہے۔
(ردالمحتار،کتاب الطہارۃ، مطلب فی اعتبارات المرکب التّام، ج۱،ص۲۰۶)
وضو توڑنے والی چیزیں:۔(۱)پیشاب یا پاخانہ کرنا(۲)پیشاب یا پاخانہ کے راستوں سے کسی بھی چیز یا پاخانہ کے راستہ سے ہوا کا نکلنا (۳)بدن کے کسی