| جنتی زیور |
بائیں طرف رکھیں (۱۶)اگر لوٹے میں دستہ لگا ہوا ہو تو دستہ کو تین بار دھو لیں (۱۷)اور ہاتھ دستہ پر رکھیں لوٹے کے منہ پر ہاتھ نہ رکھیں (۱۸) ہر عضو کو دھو کر اس پر ہاتھ پھیر دینا تاکہ قطرے بدن یا کپڑے پر نہ ٹپکیں (۱۹)ہر عضو کو دھوتے ہوئے دل میں وضو کی نیت کا حاضر رہنا (۲۰)ہر عضو کو دھوتے وقت بِسْمِ اﷲ اور درود شریف و کلمہ شہادت پڑھنا (۲۱)ہر عضو کو دھوتے وقت الگ الگ عضو کے دھونے کی دعاؤں کو پڑھتے رہنا (۲۲)اعضائے وضو کو بلا ضرورت پونچھ کر خشک نہ کرے اور اگر پونچھے تو کچھ نمی باقی رہنے دے (۲۳)وضو کرکے ہاتھ نہ جھٹکے کہ یہ شیطان کا پنکھا ہے (۲۴)وضو کے بعد اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز پڑھ لے اس کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ،الفصل الثالث فی المستحبات الوضوء، ج۱،ص۸۔۹)
وضو کے مکروہات:۔وضو میں اکیس باتیں مکروہ ہیں۔ یعنی یہ چیزیں وضو میں نہ ہونی چاہیں۔(۱)عورت کے وضو یا غسل کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا (۲)وضو کے لئے نجس جگہ پر بیٹھنا (۳)نجس جگہ وضو کاپانی گرانا (۴)مسجد کے اندر وضو کرنا (۵)وضو کے اعضا سے وضو کے برتن میں قطرے ٹپکانا (۶)پانی میں کھنکار یا تھوک ڈالنا (۷)قبلہ کی طرف تھوکنا یا کھنکار ڈالنا (۸)بلا ضرورت دنیا کی بات کرنا (۹) ضرورت سے زیادہ پانی خرچ کرنا (۱۰)اس قدر کم پانی خرچ کرنا کہ سنت ادا نہ ہو (۱۱)منہ پر پانی مارنا (۱۲)منہ پر پانی ڈالتے وقت پھونکنا (۱۳)صرف ایک ہاتھ سے منہ دھونا(۱۴)ہونٹ یا آنکھوں کو زور سے بند کرکے منہ دھونا (۱۵)حلق اور گلے کا مسح کرنا (۱۶)دائیں ہاتھ سے کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا (۱۷)داہنے ہاتھ سے ناک صاف کرنا (۱۸)اپنے لئے کوئی وضو کا برتن مخصوص کرلینا (۱۹)تین نئے