Brailvi Books

جنتی زیور
218 - 676
(۱۱)پورے سر کا ایک بار مسح کرنا (۱۲)ترتیب سے وضو کرنا (۱۳)داڑھی کے جو بال منہ کے دائرہ کے نیچے ہیں ان پر گیلا ہاتھ پھرا لینا (۱۴)اعضا کو لگاتار دھونا کہ ایک عضو سوکھنے سے پہلے ہی دوسرے عضو کو دھولے (۱۵)کانوں کا مسح کرنا (۱۶)ہر مکروہ بات سے بچنا ۔
(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الفصل الثانی فی سنن الوضوء ،ج۱،ص۶۔۸)
وضو کے مستحبات:۔وضو میں جو چیزیں مستحب ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے جن میں سے کچھ ضمناً وضو کے طریقہ میں ذکر ہو چکیں۔ باقی کو اگر تفصیل کے ساتھ جاننا ہو تو بڑی کتابوں مثلاً ہمارے استاد حضرت صدر الشریعۃ مولانا امجد علی صاحب قبلہ رحمۃاﷲتعالی علیہ کی کتاب ''بہار شریعت'' کا مطالعہ کیجئے۔
    بہر حال چند مستحبات یہ ہے (۱)جو اعضا جوڑے ہیں مثلاً دونوں ہاتھ دونوں پاؤں تو ان میں داہنے سے دھونے کی ابتدا کریں مگر دونوں رخسارے کہ ان دونوں کو ایک ہی ساتھ دھونا چاہے۔ یوں ہی دونوں کانوں کا ایک ہی ساتھ مسح ہونا چاہے(۲)انگلیوں کی پیٹھ سے گردن کا مسح کرنا (۳)اونچی جگہ بیٹھ کر وضو کرنا (۴)وضو کا پانی پاک جگہ گرانا (۵)اپنے ہاتھ سے وضو کا پانی بھرنا(۶)دوسرے وقت کے لئے پانی بھر کر رکھ دینا (۷)بلا ضرورت وضو کرنے میں دوسرے سے مدد نہ لینا (۸)ڈھیلی انگوٹھی کو بھی پھرا لینا (۹)صاحب عذر نہ ہو تو وقت سے پہلے وضو کر لینا (۱۰)اطمینان سے وضو کرنا (۱۱) کانوں کے مسح کے وقت انگلیاں کان کے سوراخوں میں داخل کرنا (۱۲)کپڑوں کو ٹپکتے ہوئے قطرات سے بچانا (۱۳)وضو کا برتن مٹی کا ہو (۱۴)اگر تانبے وغیرہ کا ہو تو قلعی کیا ہوا ہو (۱۵)اگر وضو کا برتن لوٹا ہو تو
Flag Counter