Brailvi Books

جنتی زیور
201 - 676
 (۷)کسی نبی یا فرشتہ کی حقارت کرنا یا ان کی جناب میں گستاخی کرنا یا ان کو عیب لگانا یا ان کا مذاق اڑانا یا ان پر طعنہ مارنا یا ان کے کسی کام کو بے حیائی بتانا بے ادبی کے ساتھ ان کا نام لینا کفر ہے۔
  (البحر الرائق، کتاب السیر،باب احکام المرتدین،ج۵،ص۲۰۳۔۲۰۵)
 (۸) جو شخص حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو آخر نبی نہ مانے
 (الشفاء بتعریف حقوق المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، فصل فی بیان ما ھو من المقالات کفر ، ص۲۴۶۔۲۴۷)
یا حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی کسی چیز یا کسی بات کی توہین کرے یا حقیر جانے یا عیب لگائے یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مقدس بال یا ناخن کی بے ادبی کرے یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے لباس مبارک کو گندہ اور میلا بتائے یا حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی کسی سنت کی تحقیر کرے مثلاً داڑھی بڑھانا' مونچھیں کم کرنا'
 (البحر الرائق، کتاب السیر، باب احکام المرتدین، ج۵،ص۲۰۴/الفتاوی التاتارخانیۃ ، کتاب احکام المرتدین، فصل فیما یعود الی الانبیاء علیہم السلام ، ج۵، ص۴۸۱۔۴۸۲/ الفتاوی الھندیۃ، کتاب السیر ، الباب التاسع فی احکام المرتدین ، مطلب موجبات الکفر انواع،ج۲،ص۲۶۳۔۲۶۵)
عمامہ کا شملہ لٹکانا۔
 (مجمع الانھر، کتاب السیروالجھاد،باب ثم ان الفاظ الکفر انواع، ج۲،ص۵۱۰)
کھانے کے بعدانگلیوں کو چاٹ لینا یا حضور کی کسی سنت کا مذاق اڑائے یا اس کو برا سمجھے تو وہ کافر ہو جائے گا۔
 (الفتاوی التاتارخانیۃ ، کتاب احکام المرتدین، فصل فیما یعود الی الانبیاء علیہم السلام ، ج۵، ص۴۸۲)
 (۹)جو شخص کسی قاتل یا خونی ڈاکو کو دیکھ کر توہین کی نیت سے کہہ دے کہ' ملک الموت'
Flag Counter