Brailvi Books

جنتی زیور
202 - 676
آگئے تو وہ کافر ہو جائے گا۔
 (الفتاوی الھندیۃ، کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام المرتدین مطلب موجبات الکفر انواع،ج۲،ص۲۶۶)
 (۱۰)قرآن کی کسی آیت کے ساتھ مسخرہ پن کرنا کفر ہے۔
        (البحرالرائق، کتاب السیر، باب احکام المرتدین، ج۵،ص۲۰۵)
جیسے بعض داڑھی منڈے کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن میں کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ آیا ہے اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ کلہ صاف کراتے رہو۔
    (بہارشریعت،ح۹،ص۱۷۱)
یا اکیلے نماز پڑھنے والے کہہ دیا کرتے ہیں کہ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھٰی اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ نماز تنہا پڑھا کرو۔ ان باتوں کے بول دینے سے آدمی کافر ہو جائے گا کیونکہ یہ قرآن کے ساتھ مسخرہ پن بھی ہے اور قرآن کے معنی کو بدل ڈالنا بھی ہے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔
 (شرح الملاء علی القاری علی الفقہ الاکبر، فصل من ذالک فیما یتعلق بالقرآن والصلاۃ،ص۱۶۸/الفتاوی الھندیۃ، کتاب السیر،باب احکام المرتدین، ج۲، ص۲۶۶ ۔۲۶۷)
 (۱۱)اسلام میں شک کرنا اور یہ کہنا کہ معلوم نہیں میں مسلمان ہوں یا کافر یا اپنے اسلام پر افسوس کرنا مثلاً یہ کہنا کہ میں مسلمان ہوگیا یہ اچھا نہیں ہوا کاش میں ہندو ہوتا یا عیسائی ہوتا تو بہت اچھا ہوتا تو کفار کے دین کو اچھا بتانا یا کسی کفر کی بات کو اچھا سمجھنا یا کسی کو کفر کی بات سکھانا یا یہ کہنا کہ نہ میں ہندو ہوں نہ مسلمان' میں تو انسان ہوں یا یہ کہنا کہ میں نہ مسجد سے تعلق رکھتا ہوں نہ مندر سے یا یہ کہنا کہ مسجد اور مندر دونوں ڈھونگ ہیں میں کسی کو نہیں مانتا یا یہ کہنا کہ کعبہ تو معمولی پتھروں کا ایک پرانا گھر ہے اس میں کیا دھرا ہے کہ میں اس کی تعظیم کروں یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنا بے کار آدمیوں کا کام ہے۔ ہم کو نماز کی کہاں فرصت ہے؟ یایہ کہنا کہ روزہ وہ رکھے جس کو کھانا نہ ملے یا یہ کہنا کہ جب خدا نے کھانے کو دیا ہے تو روزہ رکھ
Flag Counter