Brailvi Books

جنتی زیور
199 - 676
کام آئے گاوہاں تیرا عمل

ہائے تو بوتا ہے کانٹے ہرطرف

کس طرح پائے گاتوجنت کے پھل

سو برس جینے کی تجھ کو آس ہے

ہے کھڑی سر پر ترے تیری اجل

عمر گھٹتی ہے گناہوں میں تری

غارمیں گرتا ہے توجلدی سنبھل
    کفر کی باتیں
    اس زمانے میں جہالت کی وجہ سے کچھ مرد اور عورتیں اس قدر بے لگام ہیں کہ جو ان کے منہ میں آتا ہے بول دیا کرتے ہیں۔ چنانچہ بعض کفر کے الفاظ بھی لوگوں کی زبانوں سے نکل جاتے ہیں۔ اور لوگ کافر ہوجاتے ہیں۔ اور ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ وہ کافر ہو گئے۔ اور ان کا نکاح ٹوٹ گیا۔ اس لئے ہم یہاں چند کفر کی بولیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ تاکہ لوگوں کو ان کفریات کا علم ہو جائے اور لوگ ان باتوں کو بولنے سے ہمیشہ زبان روکے رہیں۔ اور اگر خدا نخواستہ یہ کفر کے الفاظ ان کے منہ سے نکل گئے ہوں تو فوراً  توبہ کر کے نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان بنیں اور دوبارہ نکاح کریں۔

(۱)خدا کے لئے مکان اور جگہ ثابت کرنا کفر ہے بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اوپر اﷲ نیچے پنچ یا اوپر اﷲ نیچے تم یہ کہنا کفر ہے ۔
 (الفتاوٰی الھندیۃ ، کتاب السیر، الباب التاسع فی احکام المرتدین، مطلب موجبات الکفرانواع،ج۲،ص۲۵۹/ الفتاوی القاضی خان ، کتاب السیر، باب مایکون کفرًا من للمسلم، ج۴،ص۴۷۰)
Flag Counter