Brailvi Books

جنتی زیور
175 - 676
یا غیر نبی کو نبی مان لیا جائے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔ اس لئے یہ اعتقاد رکھنا چاہے کہ اﷲتعالیٰ کے ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے۔

عقیدہ :۵مسلمان کے لئے جس طرح اﷲتعالیٰ کی ذات و صفات پر ایمان لانا ضروری ہے۔ اسی طرح ہر نبی کی نبوت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔

عقیدہ :۶ہر نبی اور فرشتہ کا معصوم ہونا ضروری ہے۔ نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں۔
 (النبراس ، مبحث مسئلہ عصمۃ الانبیاء علیہم السلام ،ص۲۸۳النبراس ، مبحث الملائکہ علیہم السلام ،ص۲۸۷)
اماموں کو نبیوں کی طرح معصوم سمجھنا بددینی و گمراہی ہے۔ نبیوں اور فرشتوں کے معصوم ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اﷲتعالیٰ نے ان حضرات کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کا وعدہ فرمالیا ہے۔ اس سبب سے ان حضرات کا  گناہ میں مبتلا ہونا شرعاً محال ہے برخلاف اماموں اور اولیاء کے۔ اﷲتعالیٰ انہیں گناہوں سے بچاتا ہے۔ لیکن اگر کبھی ان حضرات سے کوئی گناہ صادر ہو جائے تو یہ شرعاً محال نہیں۔
                     (بہارشریعت،ج۱،ح۱،ص۱۳)
عقیدہ :۷اﷲتعالیٰ نے پیغمبروں پر شریعت کے جتنے احکام تبلیغ کے لئے نازل فرمائے ان پیغمبروں نے ان تمام حکموں کو خدا کے بندوں تک پہنچادیا ہے۔
 (الیواقیت والجواہر ، المبحث الثانی والثلاثون فی ثبوت رسالۃ نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم، ج۲،ص۲۵۲)
جو شخص یہ کہے کہ کسی نبی نے کسی حکم کو تقیہ یعنی خوف کی وجہ سے یا اور کسی وجہ سے چھپالیا اور خدا کے بندوں تک نہیں پہنچایا وہ کافر ہے۔
 (المعتقد المنتقد مع المستند المعتمد، منہ تبلیغ جمیع ما امروا بتبلیغہ، ص۱۱۳۔۱۱۴)
Flag Counter