| جنتی زیور |
(۱۸)حضرت لوط علیہ السلام (پ۷،الانعام:۸۶) (۱۹)حضرت ادریس علیہ السلام (پ۱۷،الانبیآء :۸۵) (۲۰)حضرت صالح علیہ السلام (پ۱۹،النمل:۴۵) (۲۱)حضرت ہود علیہ السلام (پ۱۹،الشعرآء: ۱۲۴) (۲۲)حضرت شعیب علیہ السلام (پ۱۲،ھود:۸۴) (۲۳)حضرت محمد رسول اﷲ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم (پ۴،اٰل عمران:۱۴۴)
عقیدہ :۳ نبیوں پر اﷲتعالیٰ نے جو صحیفے اور آسمانی کتابیں اتاریں۔
(النبراس ، بیان الکتب المنزلۃ، ص۲۹۰)
ان میں سے چار بہت مشہور ہیں:
''توریت'' حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر۔(پ۶،المائدۃ:۴۴)
''زبور'' حضرت داود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر۔(پ۱۵،بنی اسرائیل:۵۵)
''انجیل'' حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر۔(پ۶،المائدۃ:۴۶)''قرآن مجید'' جو سب سے افضل کتاب ہے وہ سب سے افضل رسول حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر۔
(پ۲۹،الدھر:۲۳)
عقیدہ :۴خدا کے نبیوں کی کوئی تعداد معین کرنی جائز نہیں ہے کیونکہ اس بارے میں مختلف روایتیں آئی ہیں۔ اور نبیوں کی کسی معین تعداد پر ایمان لانے میں یہ احتمال ہے کہ کسی نبی کی نبوت کا انکار ہو جائے ۔
(شرح العقائد النسفیۃ، مبحث اول الانبیاء آدم علیہ السلام ،ص۱۳۹۔۱۴۰/الفتاوٰی الرضویہ الجدیدۃ، کتاب السیر ، ج۱۵،ص۲۴۸/شرح الملا علی القاری علی الفقہ الاکبر، الانبیآء منزھون عن الکبائر والصغائر، ص۵۷/الشفاء فصل فی بیان ما ھو من المقالات کفر ، ص۲۴۵)