Brailvi Books

جنتی زیور
170 - 676
وہ بڑا ہی رحیم وکریم ہے۔ وہ اپنے بندوں کو کسی ایسے کام کا حکم نہیں دیتا۔ جو بندوں سے نہ ہو سکے۔
                        (پ۳،البقرۃ:۲۸۶)
وہ اپنے بندوں کی بداعمالیوں اور گناہوں سے ناراض ہوتا ہے اور بندوں کی نیکیوں اور عبادتوں سے خوش ہوتا ہے۔ اسی لئے اس نے  گناہ گاروں کے لئے دوزخ کا عذاب اور نیکو کاروں کے لئے جنت کا ثواب بنایا ہے۔

عقیدہ :۱۰اﷲتعالیٰ جہت اور مکان و زمان اور حرکت و سکون اور شکل و صورت وغیرہ مخلوقات کی تمام صفات و کیفیات سے پاک ہے۔ 

14u4
 (شرح العقائد النسفیۃ ، الدلیل علی کونہ تعالٰی لیس جسما ،ص۳۸۔۴۱،

المسامرۃ بشرح المسایرۃ، الاصل السابع انہ تعالٰی لیس مختصا بجھۃ ، ص۳۰۔۳۱)
عقیدہ :۱۱دنیا کی زندگی میں سر کی آنکھوں سے اﷲتعالیٰ کا دیدار صرف ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو حاصل ہوا۔ ہاں دل کی نگاہ سے یا خواب میں اﷲتعالیٰ کا دیدار دوسرے انبیاء علیہم السلام بلکہ بہت سے اولیاء کرام کو بھی نصیب ہوا۔ اور آخرت میں ہر سنی مسلمان کو اﷲتعالیٰ اپنا دیدار کرائے گا مگر یاد رکھو کہ اﷲتعالیٰ کا دیدار بلاکیف ہے۔ یعنی دیکھیں گے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ کیسے؟ اور کس طور پر دیکھیں گے۔ ان شاء اﷲتعالیٰ جب دیکھیں گے۔ اس وقت بتادیں گے۔ اس میں بحث کرنا جائز نہیں۔ یہ ایمان رکھو کہ قیامت میں ضرور اس کا دیدار ہوگا' جو آخرت کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہے۔
 (شرح الملا علی القاری علی الفقہ الاکبر ، جواز رؤیۃ الباری جل شانہ فی الدنیا ، ص۱۲۳۔۱۲۴/المعتقد المنتقدمع المستند المعتمد،منہ (۱۶)انہ تعالٰی مرئی بالا بصار فی الآخرۃ، ص۵۶،۵۸،شرح العقائد النسفیۃ،مبحث رؤیۃ اللہ تعالی والدلیل علیھا، ص۷۴۔۷۵)
Flag Counter