اور بندوں کی دعاؤں کو قبول فرمانے والا ہے۔
(پ۲۰،النمل:۶۲/پ۲،البقرۃ:۱۸۶)
وہ سب پر حاکم ہے اس پر کوئی حکم چلانے والا نہیں۔
(پ۷،الانعام:۱۸/ پ۱۲،ھود:۴۵/المستند المعتمدعلی المعتقد المنتقد، ص۹۹،حاشیہ ۱۳۱)
نہ اس کو اس کے ارادہ سے کوئی روکنے والا ہے ۔
وہ سب کا کام بنانے والا ہے۔ دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اسی کے حکم سے ہوتا ہے بغیر اس کے حکم کے کوئی ذرہ ہل نہیں سکتا۔ اس کے کسی حکم اور اس کے کسی کام میں کسی کو روک ٹوک کی مجال نہیں۔
وہ تمام عالم اور سارے جہان کی حفاظت' اور اس کا انتظام فرماتا ہے۔
(پ۱۳،یوسف:۶۴/ پ۲۲،سبا:۲۱)
نہ وہ سوتا ہے نہ اونگھتا ہے۔
عقیدہ :۸اﷲتعالیٰ پر کوئی چیز واجب اور لازم نہیں ہے وہ جو کچھ کر تا ہے وہ اس کا فضل اور اس کی مہربانی ہے۔
(المسامرۃ بشرح المسایرۃ ، الاصل الرابع فی بیان انہ لایجب علی اللہ تعالٰی فعل شی ، ص۱۵۴
المعتقد المنتقد مع المستند المعتمد ، یستحیل وجوب شی علیہ تعالٰی ، ص۷۱)
عقیدہ :۹وہ مخلوق کی تمام صفتوں سے پاک ہے۔