Brailvi Books

جنتی زیور
168 - 676
نہ اس نے کسی کو جنا نہ وہ کسی سے جنا گیا۔
 (پ۳۰،الاخلاص:۳)
نہ وہ بیوی بچوں والا ہے ۔
       (پ۲۹،الجن:۳)
عقیدہ :۵ وہ کلام فرماتا ہے ۔
  (پ۳،البقرۃ:۲۵۳)
لیکن اس کا کلام ہم لوگوں کے کلام کی طرح کا نہیں ہے۔ وہ زبان' آنکھ' کان وغیرہ اعضاء سے اور ہر عیب اور نقصان سے پاک ہے ہر کمال اس کی ذات میں موجود ہے۔
 (المسامرہ بشرح المسایرۃ ،ختم المصنف ، کتاب بیان عقیدۃ اہل السنۃ ، ص۳۹۲۔۳۹۳)
عقیدہ :۶اس کی سب صفتیں ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ کوئی صفت اس کی کبھی نہ ختم ہو سکتی ہے نہ گھٹ بڑھ سکتی ہے۔
 (المعتقد المنتقد مع المستند المعتمد ، مسئلۃ صفاتہ تعالیٰ غیر محدثۃ ولا مخلوقۃ ، ص۴۹/شرح العقائد النسفیۃ ، مبحٹ اثبات الصفات ، ص۴۵۔۴۷)
عقیدہ :۷وہ اپنی پیدا کی ہوئی ہر چیز پر بڑا مہربان ہے۔ وہی سب کو پالتا ہے۔
                        (پ۱،الفاتحۃ:۱۔۲)
وہ بڑائی والا اور بڑی عزت والا ہے۔
    (پ۲۸،الحشر:۲۳)
سب کچھ اسی کے قبضہ اور اختیار میں ہے جس کو چاہے پست کردے ۔جس کو چاہے بلند کردے۔
   (پ۳،اٰل عمران:۲۶)
جس کی چاہے روزی کم کردے جس کی چاہے زیادہ کردے۔
                    (پ۲۱،العنکبوت:۶۲)
وہ انصاف والا ہے ۔
 (شعب الایمان ، باب فی الایمان باللہ ، فصل فی معرفۃ اسماء اللہ وصفاتہ ،رقم ۱۰۲،ج۱،ص۱۱۴)
کسی پر ظلم نہیں کرتا۔
         (پ۵،النسا:۴۰ / پ۱۵، الکہف:۴۹)
Flag Counter