Brailvi Books

جنتی زیور
167 - 676
عقیدہ:۳ اﷲتعالیٰ ایک ہے۔ کوئی اس کا شریک نہیں۔
                  (پ۲۶،محمد:۱۹/پ۱۵،الکھف:۲۶)
    وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔
     (المسامرۃ بشرح المسایرۃ ، الاصل الثانی : اللہ قدیم ، ص۲۲۔۲۵)
     وہ بے پروا ہے۔ کسی کا محتاج نہیں۔ سارا عالم اس کا محتاج ہے۔
 (شرح الملا علی القاری علی الفقہ الاکبر ، لایثبہ اللہ شئی من خلقہ، ص۱۵/ پ۲۶، محمد:۳۸)
     کوئی چیز اس کے مثل نہیں وہ سب سے یکتا اور نرالا ہے۔
             (پ۲۵،الشورٰی :۱۱/پ۳۰،الاخلاص:۱۔۴)
     اور وہی سب کا خالق و مالک ہے۔
                 (پ۷،المائدۃ:۱۲۰/پ۷،الانعام:۱۰۲)
عقیدہ:۴وہ زندہ ہے۔
 (پ۳،البقرۃ:۲۵۵)
     وہ قدرت والا ہے وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔
 (پ۲۲،فاطر:۴۴)
     سب کچھ دیکھتا ہے سب کچھ سنتا ہے ۔
 (پ۲۵،الشورٰی:۱۱)
    سب کی زندگی اور موت کا مالک ہے جس کو جب تک چاہے زندہ رکھے اور جب چاہے موت دے۔ وہی سب کو جلاتاا ور مارتا ہے۔
 (پ۱۱،التوبۃ:۱۱۶)
     وہی سب کو روزی دیتا ہے وہی جس کو چاہے عزت اور ذلت دیتا ہے۔
                     (پ۳،اٰل عمران:۲۶،۳۷)
     اور وہ جو کچھ چاہے کرتا ہے ۔
 (پ۱۷،الحج:۱۸)
    وہی عبادت کے لائق ہے۔
(پ۳،البقرۃ:۲۵۵)
    کوئی اس کا مثل اور مقابل نہیں۔
 (پ۲۵،الشورٰی:۱۱)
Flag Counter