| جنّت کی دوچابیاں |
(۴) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''بے شک اللہ تعالی نے ایک فِرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اوراسکے باپ کا نام پیش کرتاہے ۔کہتاہے ،فُلاں بن فُلاں نے آپ پر اس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔''
(مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ، رقم الحدیث ۱۷۲۹۱،ج۱۰ ،ص۲۵۱ )صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۵) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:
''جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا ،ان میں سے تیس دنیا کی ہیں اور ستّرآخرت کی۔'' (کنز العُمّال ،کتاب الاذکار،رقم الحدیث ۲۲۲۹،ج۱ ،ص ۲۵۵ )صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۶) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''جس نے یہ کہا
جَزَ ی اللہُ عَنَّا مَحَمدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
توستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہيں گے ۔''
(المعجم الکبیر ، رقم الحدیث۱۱۵۰۹،ج۱۱، ص۱۶۵)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۷) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے: '' بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔'' ( ترمذی،کتاب الوتر، ج ۲، ص۲۷ )