Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
90 - 152
عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾
ترجمہ کنزالایمان: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے دورد بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے( نبی)پر اے ایمان والوان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔''(پ ۲۲ سورۃ الاحزاب آیت ۵۶)

    زندگی بھر میں ایک مرتبہ درود پاک پڑھنا فرض ہے ، اور کسی محفل میں پہلی مرتبہ ذکر ہونے پر پڑھنا واجب اور باربار ذکر ہونے پر درود پاک پڑھنا مستحب ہے ۔

    سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلي الله عليه وسلم پر درود پاک پڑھنے کے بے شمار فضائل احادیث ِ مبارکہ میں وارد ہوئے ہیں ،چند روایات پیش ِ خدمت ہیں ،

    (۱) فرمانِ مصطفی صلي الله عليه وسلم ہے:''اللہ عزوجل کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اورمُصافحہ کریں اورنبی( ا)پر دُرُود پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔' '(مسند ابی یعلی ، رقم الحدیث ۲۹۰۱،ج۳ ،ص۹۵)
صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۲) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''جس نے محمد اپردُرُود پاک پڑھا اورکہا
، ''اللّٰھُمَّ اَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَ کَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ''
اس کے لیے میری شفاعت واجِب ہوگئی۔''        (المعجم الاوسط ،رقم الحدیث ۳۲۸۵،ج۲ ،ص ۲۷۹)
    صلوا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
    (۳) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے ۔'         (الجامع الصغیر،رقم الحدیث ۱۴۰۶،ج۲،ص۱۱۲ )
Flag Counter