صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۱۰) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔'' (مجمع الزوائد،رقم الحدیث ۱۷۲۹۸، ج۱۰،ص۲۵۳ )
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۱۱) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار باردُرُود ِ پاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔''
(الترغیب والترہیب ،کتاب الذکر والدعاء ج۲ ،ص ۳۲۸)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
(۱۲) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:''جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق