ترجمہ کنزالایمان :وہ جو ایمان لائے اوران کے دل اللہ کی یاد سے چین پاتے ہیں سن لو اللہ کی یادہی میں دلوں کاچین ہے۔''(پ۱۳ ،الرعد :۲۸)
ایک مقام پر ارشاد فرمایا:
فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ
ترجمہ کنزالایمان : تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچاکروں گا۔''(پ۲ ،البقرۃ :۱۵۲)
ایک اور مقام پر ہے:
وَاذْکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿ۚ۴۵﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔''(پ۲۸،لجمعۃ:۱۰)
(۱) حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتاہے :''میں اپنے بندے کے اس گمان کے قریب ہوں جو وہ مجھ سے کرتاہے اور جب وہ میرا ذکر کرتاہے تو میں اسکے ساتھ ہوتاہوں تو اگر وہ مجھے تنہائی میں یاد کر تاہے