کریگا یا رب عزوجل میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور خواہشات سے روک دیا تھا لہذا میری شفاعت اسکے حق میں قبول فرماجبکہ قرآن کہے گا اے رب عزوجل میں نے اسے رات کو سونے سے روک دیا تھا لہذامیری شفاعت اسکے حق میں قبول فرما پھران دونوں کی شفاعت قبول کرلی جائے گی۔''(مسند احمد، مسند عبداللہ بن عمرو بن عاص، رقم ۶۶۳۷، ج۲ ،ص ۵۸۶)
(۳) حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:'' جس نے کتا ب اللہ عزوجل کی ایک آیت توجہ کے ساتھ سنی اسکے لئے ایک نیکی اضافہ کے ساتھ لکھی جائے گی اور جس نے اسکی تلاوت کی وہ آیت اسکے لئے قیامت کے دن نور بن جائے گی ۔''(مسند احمد، مسند ابی ہریرہ، رقم ۸۵۰۲ ،ج۳ ،ص ۲۴۵)
(۴) حضرت معاذ جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کو پڑھے اور اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں اورباپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا کہ اس کی روشنی دنیا کے سورج کی روشنی سے بڑھ کر ہوگی جب کہ سورج کو اتنا قریب فرض کر لیا جائے پھر تم سمجھ سکتے ہو کہ جب ماں باپ کایہ مرتبہ ہو گا تو اس شخص کا کیا درجہ ہو گا جس نے قرآن کریم پر عمل کیا۔ (مسند احمد،ج۵،رقم۱۵۶۴۵،ص۳۱۴)
(۵) حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ ''جو شخص کتاب اللہ میں سے ایک حرف پڑھے تو اس کو ہر حرف کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی اور ہر نیکی دس نیکیوں کے برابر ہو گی۔ میں الم کو ایک حرف نہیں کہتا بلکہ الف ایک حرف ہے' لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔''
(ترمذی ،کتاب فضائل القرآن ،رقم ۲۹۱۹،ج۴،ص۴۱۷)