اس کلام کے ذریعے نفع کمانے میں سستی نہیں کرنی چاہے۔سرورِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو کلام کرتا ہے تو نفع حاصل کرتا ہے یا خاموش رہ کر سلامتی حاصل کرتا ہے۔''(شعب الایمان ،رقم ۴۹۳۸ج۴،ص۲۴۱)
اورحضرتِ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا: '' اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان قابو میں رکھو کیونکہ اس کے ذریعے شیطان ، انسان پر غالب آجاتاہے ۔''(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب، رقم : ۲۹، ج۳،ص۳۴۱)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
نقصان دہ کلام کی طرح نفع بخش کلام کی بھی کئی صورتیں ہیں ، بطورِ ترغیب نفع بخش کلام کی چند صورتیں اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیل ملاحظہ ہو: