Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
51 - 152
میں میرے نزدیک سب سے ناپسند یدہ لوگ وہ چغل خور ہیں جو دوستو ں کے درمیان تفرقہ ڈالتے اور پاک دامن لوگو ں میں عیب ڈھونڈتے ہونگے۔''
 (مجمع الزوائد ،کتاب الادب،باب ماجاء فی حسن الخلق، رقم ۱۲۶۶۸، ج۸، ص ۴۷)
    (۴) حضرتِ سیدنا حذیفہ رضی اللہ  عنہ نے فرمایا کہ میں نے سرورِ کونین صلي اللہ  عليہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ'' چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔''
 (صحیح البخاری ، کتاب الادب ، باب مایکرہ من النمیمۃ ، رقم الحدیث ۶۰۵۶،ج۴،ص۱۱۵)
    (۵) حضرتِ سیدنا علاء بن حارث رضی اللہ  عنہ روایت کرتے ہيں کہ سرکارِ مدینہ صلي اللہ  عليہ وسلم نے فرمایا: ''غیبت کرنے والوں ، چغل خور اورپاکباز لوگوں پر عیب لگانے والوں کا حشر کتوں کی صورت میں ہوگا۔''
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۱۰، ج۳،ص۳۲۵)
    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ  عليہ وسلم
آٹھویں قسم         کسی پر تہمت باندھنا
    بلاثبوتِ شرعی کسی مسلمان پر الزامِ گناہ جائز نہیں بالخصوص کسی پر زنا کا الزام لگانا ، جس کی شرعی سزا یہ ہے کہ اگر کسی پر زنا کا الزام لگانے والا اگر اپنے دعوے کو شرعاً ثابت نہ کرسکے تو اسے ۸۰ کوڑے لگائے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے :
وَالَّذِیۡنَ یَرْمُوۡنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاۡتُوۡا بِاَرْبَعَۃِ شُہَدَآءَ فَاجْلِدُوۡہُمْ ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہَادَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
ترجمہ کنزالایمان :اورجو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے
Flag Counter