| جنّت کی دوچابیاں |
میدان کی طرف بڑھ جانے میں تاخیر کرتے ہیں۔ ایسوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ چغل خوری کی مذمت میں رحمن عزوجل اوراس کے حبیب صلي اللہ عليہ وسلم کے فرامین ملاحظہ کریں اور چغل خوری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے اپنی آنکھیں بند ہونے سے پہلے کامل توبہ کی سعادت حاصل کر لیں ۔ چغل خور ی کی مذمت بیان کرتے ہوئے رب تعالیٰ فرماتاہے :
وَلَا تُطِعْ کُلَّ حَلَّافٍ مَّہِیۡنٍ ﴿ۙ۱۰﴾ہَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیۡمٍ ﴿ۙ۱۱﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اورہرایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل بہت طعنے دینے والا بہت ادھر کی ادھر لگاتا پھر نے والا ۔''(پ ۲۹،القلم:۱۰،۱۱ ) جبکہ ،۔۔۔۔۔۔(۱) حضرتِ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رحمتِ عالم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''غیبت اورچغلی ایمان کو اس طرح قطع کر دیتی ہیں جیسے چرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ ''
(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۲۸،ج۳،ص۳۳۲)
(۲) حضرتِ سیدتنا اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ'' اللہ تعالیٰ کے بد ترین بندے وہ ہیں جو لوگوں میں چغلی کھاتے پھرتے ہیں اور دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں۔''
(مسند احمد، رقم۲۷۶۷۰،ج۱۰،ص۴۴۲)
(۳) حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایاکہ : ''میرے نزدیک تم میں سب سے پسندیدہ لوگ وہ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے نرم دل ،لوگوں سے محبت کرنے والے اور جن سے لوگ محبت کرتے ہونگے اور تم