Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
34 - 152
سے مسلمانوں کا محفوظ رہنا۔''
 (طبرانی کبیر، مسند ابن مسعود، رقم ۹۸۰۲،ج۱۰ ، ص ۱۹)
    (۴) حضرتِ سیدنا حا رث بن بشا م رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عر ض کیا:''یا رسول اللہ! مجھے کوئی عمل بتائیے جسے میں اپنے آپ پر لازم کرلوں۔'' تو آپ صلي الله عليہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کرکے فرمایا:'' اس پر قابو پالو۔''
 (طبرانی کبیر، مسند حا رث بن ہشام، رقم :۳۳۴۹ ، ج۳ ، ص ۲۶۰)
    (۵) حضرتِ سیدنا سفیان بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ دو عالم صلي الله عليہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں عرض کی:'' یارسول اللہ ! مجھے ایسا کام بتائیں جو میرے لئے ذریعۂ نجات بن جائے؟'' آپ صلي الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا : ''کہو ،میر ارب اللہ ہے اورپھر اس پر استقامت اختیار کرو۔ ''میں نے عرض کی ،'' آپ سب سے زیادہ مجھ پر کس چیز کا خوف کرتے ہیں ؟'' آپ نے اپنی زبان اقدس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ''اس کا۔''
 (ترمذی ، کتاب الزھد ، رقم : ۲۴۱۸، ج۴،ص۱۸۴)
    (۶) حضرتِ سیدنا عُقْبَہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض کی : ''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! نجات کیا ہے ؟ ''ارشاد فرمایا:'' اپنی زبان اپنے قابو میں رکھو اور اپنے گھر کو وسیع رکھو اور اپنے گناہ پر رولیا کرو ۔''
 ( ترمذی، کتاب الزھد ، باب حفظ اللسان ، رقم :۲۴۱۴ ،ج۴ ، ص ۱۸۲)
    (۷) حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم انے ارشاد فرمایا: ''اللہ کے ذکر کے علاوہ کلام میں کثرت نہ کرو کیونکہ اللہ کے ذکر کے علاوہ کثرت سے کلام دل کو سخت کر دیتاہے اوراللہ سے سب سے زیادہ دورسخت دل والاہوتاہے۔ ''
 (ترمذی ، کتاب الفتن ، رقم : ۲۴۱۹،ج۴،ص۱۸۴)
Flag Counter