Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
33 - 152
    پیارے اسلامی بھائیو!ذراتصور تو کیجئے کہ میدانِ محشر کی خوفناک فضاء میں کہ جب پیاس کی شدت سے دم نکلا جارہا ہو، بھوک سے کمر ٹوٹ رہی ہو ،جہنم کی ہولناک سزاؤں کا سوچ کر کلیجہ منہ کو آرہا ہوپھر وہاں ہمارے متعلقین بھی موجود ہوں تو مُغَلَّظات وفضولیات سے بھر پور نامۂ اعمال کو پڑھناکتنا دُشوار کام ہے؟۔۔۔۔۔۔

    لہذا!میدانِ محشر میں اس ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لئے ہمیں اپنی زبان کی حفاظت سے ذرّہ برابر بھی غفلت نہیں کرنی چاہے ۔ہمارے اکابرین نے بھی ہمیں یہی تلقین فرمائی ہے ،چنانچہ 

    (۱) حضرتِ سیدناابوجحیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے دریافت فرمایا: ''اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کونسا ہے؟'' صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے بھی جواب نہیں دیا اورخاموش رہے ۔ پھر آپ صلي اللہ عليہ وسلم نے خود ہی ارشاد فرمایا:''زبان کی حفاظت۔ ''
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب وغیرہ، رقم :۱۰، ج۳،ص۳۳۶)
    (۲) حضرتِ سیدناابو موسی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا :''یارسول اللہ ! سب سے افضل مسلمان کون ہے؟ ''فرمایا:'' جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔''
 (بخاری، کتاب الایمان ، باب ای الاسلام افضل ، رقم ۱۱ ، ج۱ ، ص ۱۶)
    (۳) حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول ِ اکرمصلی اللہ تعالی علیہ وسلمکی بارگا ہ میں عرض کی :'' یارسول اللہ! سب سے افضل عمل کون سا ہے؟ '' ارشادفرمایا:''والدین کے ساتھ حسن ِ سلوک کرنا۔''میں نے عرض کی :''پھر کون سا ؟'' فرمایا،'' وقت پر نماز پڑھنا ۔''میں نے عرض کی:''پھر کون سا؟ ''فرمایا:'' تمہاری زبان
Flag Counter