Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
25 - 152
 لِّلشّٰرِبِیۡنَ ۬ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّی ؕ وَ لَہُمْ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ
ترجمہ کنزالایمان :احوال اس جنت کا جس کا وعدہ پرہیز گاروں سے ہے اس میں ایسی پانی کی نہریں ہیں جوکبھی نہ بگڑے اور ایسے دودھ کی نہر یں ہیں جس کا مزہ نہ بدلا اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جسکے پینے میں لذت ہے اور ایسی شہد کی نہریں ہیں جو صاف کیا گیا۔ اور ان کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہیں ۔(پ ۲۶ ،سورۂ محمد :۱۵ )
جنت میں دیدارِالٰہی عزوجل :
    حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑے مرتبہ کا جنتی وہ شخص ہو گا جو صبح و شام دیدار الٰہی سے مشرف ہو گا اس کے بعد آپ صلي الله علي وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی:
وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾
ترجمہ کنزالایمان: کچھ منہ اس دن تروتازہ ہوں گے اپنے رب کو دیکھتے ۔''
( پ ۲۹،القیٰمۃ:۲۲،۲۳)(ترمذی ،کتاب صفۃ الجنۃ ، رقم الحدیث ۲۵۶۲،ج۴، ص۲۴۹ )
جنتیوں کے لئے ایک خصوصی انعام:
    حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ''بے شک اللہ عز وجل اہل جنت سے فرمائے گا :''اے جنتیو! ''تو وہ عرض کریں گے : ''اے ہمارے رب عز وجل !ہم حاضر ہیں اور بھلائی تو تیرے ہی دست قدر ت میں ہے۔'' اللہ تعالیٰ فرمائے گا:'' کیا تم را ضی ہو؟'' تو وہ عر ض کریں گے :''اے ہمارے رب عزوجل ! ہم کیو ں نہ راضی ہوں کہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرمایاجو تو نے اپنی مخلوق میں
Flag Counter