(۷) حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم حضرتِ سیدنا کَعْبُ الاحبار رضی اللہ تعالی عنہکے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا:'' اگر آسمانی حور کے ہاتھ کی سفیدی اوراس کی انگوٹھیاں زمین وآسمان کے درمیان لٹکا دی جائیں تو اس کی وجہ سے زمین اس طرح روشن ہوجائے جس طرح سورج دنیا والوں کے لیے روشن ہوتاہے۔'' پھر فرمایا:'' یہ تو میں نے اسکے ہاتھ کا تذکرہ کیا ہے اسکے چہرے کی سفیدی اورحسن وجمال اوراسکے تاج کے یاقُو ت وزبرجد کے حسن کاکیاعالم ہوگا ۔ ''
(التر غیب والتر ھیب ، کتاب صفۃ الجنۃ، ،رقم ۱۰۰ ،ج۴ ، ص ۲۹۹ )
جنت میں دودھ ،پانی اور شراب کی نہریں ہوں گی ،جیساکہ سورۂ محمد میں ارشاد ہوتا ہے ،
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیۡ وُعِدَ الْمُتَّقُوۡنَ ؕ فِیۡہَاۤ اَنْہٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہٗ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ