Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
26 - 152
سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔'' تو اللہ عز وجل فرمائے گا :'' میں تمہیں اس سے بھی افضل نعمت نہ عطا فرماؤں؟'' وہ عر ض کریں گے:'' اس سے افضل شے کو نسی ہو گی ؟ '' تو اللہ عز وجل فرمائے گا : '' میں تمہیں اپنی رضا سونپتا ہوں لہذا! آج کے بعد کبھی تم سے نارا ض نہ ہوں گا۔''
 (ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ، رقم ۲۵۶۴ ،ج۴ ،ص ۲۵۰)
کیا جنتیوں کو موت آئے گی ؟
     جنتیوں کو کبھی موت نہ آئے گی ، جیسا کہ سورہ دخان میں ہے ،
لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَۃَ الْاُوۡلٰی ۚ
ترجمہ کنزالایمان :اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے ۔

(پ ۲۵ ،سورۃ الدخا ن:۵۶)
جنت میں نیند :
    حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلمکی بارگاہ میں عرض کی:''کیا اہل ِ جنت سویا کریں گے ؟''تو آپ صلي الله علي وسلم نے ارشاد فرمایا :''نیند موت کی جنس سے ہے اور جنتیوں کو موت نہیں آئے گی ۔''
 (مشکوۃ المصابیح، کتاب صفۃ الجنۃ،رقم ۵۶۵۴،ج۳،ص۲۳۰)
کیا یہ نعمتیں جنتیوں کے پاس ہمیشہ رہیں گی ؟
        جنتیوں کو یہ نعمتیں ہمیشہ کے لئے دی جائیں گی ،جیسا کہ سورۂ توبہ میں ہے ،
یُبَشِّرُہُمْ رَبُّہُمۡ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَ رِضْوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّہُمْ فِیۡہَا نَعِیۡمٌ مُّقِیۡمٌ ﴿ۙ۲۱﴾خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللہَ عِنۡدَہٗۤ اَجْرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۲﴾
Flag Counter