Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
21 - 152
کیا جنت میں بچے پیدا ہوں گے ؟
    حضرتِ سیدنا ابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ'' مؤمن جب جنت میں اولاد کی خواہش کریگا تو اس کا حمل ،پیدائش اور بڑا ہونا پل بھر میں ہوجائے گا ۔''
 (ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ ،رقم الحدیث۲۵۷۲،ج۴، ص۲۵۴)
جنت کی حوریں:
    جنتیوں کو حوریں دی جائیں گی جیسا کہ ارشاد ہوتاہے ،
وَ عِنۡدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ ﴿۵۲﴾ہٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ ﴿ؓ۵۳﴾اِنَّ ہٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَہٗ مِنۡ نَّفَادٍ ﴿ۚۖ۵۴﴾
ترجمہ کنزالایمان : اور ان (یعنی جنتیوں)کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوااور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں ایک عمر کی یہ ہے وہ جس کاتمہیں وعدہ دیا جاتاہے حساب کے دن بے شک یہ ہمارا رزق ہے کبھی ختم نہ ہوگا۔''
 (پ ۲۳ سورۃ ص ۤ :۵۲،۵۳، ۵۴)
     حضرت سیدناابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرور ِ کونین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''سب سے ادنیٰ جنتی کو اسی ہزار خادم اور ۷۲حوریں دی جائیں گی ۔''
 (ترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ ،رقم الحدیث۲۵۷۱،ج۴،ص۲۵۴)
جنت کی حور کیسی ہوگی ؟
    (۱) حضرتِ سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:'' اگر کوئی جنتی حُور زمین کی طرف جھانکے تو آسمان سے زمین تک روشنی ہو جائے اور ساری فضا زمین سے آسمان تک خوشبو سے معطر ہو جائے اور اس کے سر کی
Flag Counter