Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
19 - 152
دوسرے میں نہ ہوگی۔ وہ اس کے آخر سے بھی اسی طر ح کھائے گا جس طر ح اسکے شروع سے کھائے گا اور جو لذت وذائقہ اسکے پہلے حصہ میں پائے گا ،دوسرے میں اس کے علاوہ پائے گا۔''
 (مجمع الزوائد،کتاب اھل الجنۃ ، رقم ۱۸۶۷۵، ج۱۰ ،ص ۷۴۱)
    ام المومنین حضرتِ سیدتنا مَیْمُونَہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ'' آدمی جنت میں کسی پرندے کی خواہش کریگا تو وہ پرندہ بختی اونٹ کی طرح اسکے دسترخوان پر آگرے گا ،نہ تو اسے دھواں پہنچا ہوگا اورنہ ہی آگ نے چھواہو گا۔ وہ شکم سیر ہونے تک اس پرندے سے کھائے گا پھر وہ پرندہ اُڑجائے گا۔
 (التر غیب الترہیب ،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم ۷۵، ج۴ ،ص ۲۹۲)
کھانا کیسے ہضم ہوگا؟
   حضرتِ سیدنا جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:'' جنتی' جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے لیکن نہ تھوکیں گے، نہ پیشاب و پاخانہ کریں گے اور نہ ہی رینٹھ سینکیں گے۔ ''صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:'' کھانے کا فضلہ کیا ہو گا؟'' حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا :'' انہیں (فرحت بخش) ڈکار آئے گی اور ایسا پسینہ آئے گا جو مشک کی خوشبو کی مثل ہو گا اور سبحان اللہ والحمد للہ کہناجنتیوں کے دل میں اس طرح ڈال دیا جائے گا، جیسے سانس ہے۔''
 (مسلم ،کتاب الجنۃ ، رقم ۲۸۳۵ ،ص ۱۵۲۰)
جنتیوں کا مشروب:
    جنتیوں کو پینے کے لئے ایسی پاکیزہ شراب دی جائے گی جس میں نشہ نہیں ہوگا، قرآن ِمجید میں ارشاد ہوتا ہے :
Flag Counter