حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایاکہ ''جنت میں اہلِ جنت جمع ہونگے، ان میں آپس کے رشتہ دار بھی ہونگے اور غیربھی ،پھر وہ ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں گے۔ ''
(الترغیب والترغیب ،کتاب صفۃ الجنۃ والنار،رقم ۳۴ ،ج۲،ص ۲۸۳)
جنتیوں کو کھانے کے لئے لذیذ میوہ جات اور گوشت دیا جائے گانیز ان کے کھانے کے ہرنوالے کا مزہ جداگانہ ہوگا،قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے :
وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾وَ لَحْمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور میوے جو پسند کریں اورپرندوں کا گوشت جو چاہیں۔
حضرتِ سیدنا اَنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے مرفو عا روایت کرتے ہیں کہ'' جنتیوں میں سب سے نچلے درجے کا جنتی وہ شخص ہوگا جس کے ساتھ دس ہزار خادم کھڑے ہونگے اورہر خادم کے ہاتھ میں دو پیالے ہونگے ،جن میں سے ایک سونے کا اوردوسرا چاندی کا ہو گا۔ہر پیالے میں کھانے کی ایک ایسی قسم ہوگی ،جو