یُحَلَّوْنَ فِیۡہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ یَلْبَسُوۡنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ
ترجمہ کنزالایمان : وہ اس میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز کپڑے کریب اور قنا دیز کے پہنیں گے ۔
حضرتِ سیدنا کَعْبْ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اہلِ جنت کے کپڑوں میں سے ایک کپڑا آج پہن لیا جائے تو اس کی طرف دیکھنے والے کی نظر اچک لی جائے اورلوگوں کی بینائیاں اسے برداشت نہ کرسکیں ۔
(الترغیب والتر ھیب کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم۸۴ ،ج۴ ،ص۲۹۴)
حضرتِ سیدناابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمصلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ''اہل ِ جنت میں سے جو کوئی چھوٹا یا بوڑھا مرجائے گا تو اسے جنت میں تیس سال کا بنا دیا جائے گا ۔''
(ترمذی کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم۲۵۷۱،ج۴ ،ص۲۵۴)
جنتیوں کے بیٹھنے کا انداز:
جنتی لوگ تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھا کریں گے ، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :