Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
16 - 152
جنت کے دروازے :
    حضرت سیدنا سہل بن سعدر ضي اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جنت کے آٹھ دروازے ہیں ۔''
 (بخاری ، کتاب بداء الخلق، رقم۳۲۵۷،ج۲،ص۳۹۴)
ایک دروازہ کتنا بڑا ہوگا؟
        حضرت سیدناعُتبہ بن غَزَوان رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرور ِ کونین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جنت (کے دروازوں)کی چوکھٹوں میں سے ہر دو چوکھٹ کے درمیان چالیس برس کا فاصلہ ہے ۔''
(مسلم، رقم الحدیث ۲۹۶۷،، ص۱۵۸۶)
جنت کے خیمے:
    حضرت سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا : ''مؤمن کے لئے جنت میں کھکلی موتی (یعنی وہ موتی جس کے درمیان میں خالی جگہ ہوتی ہے)کا ایک خیمہ ہوگا جس کی چوڑائی ساٹھ میل ہے ۔''
 (بخاری،کتاب بداء الخلق، رقم الحدیث ۳۲۴۳،ج۲، ص۳۹۱)
جنت کے باغات :
     جنتی لوگوں کو ایسے باغات عطا کئے جائیں گے جن کے نیچے ندیاں بہہ رہی ہوں گی ، جیسا کہ سورۃ الکہف میں ہے :
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًا ﴿ۚ۳۰﴾اُولٰٓئِکَ لَہُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہِمُ الْاَنْہٰرُ
ترجمہ کنزالایمان : بے شک جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ان کے نیگ (اجر)
Flag Counter