میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ان واقعات کوپڑھئے اور ملاحظہ فرمائيے کہ اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنے والوں کو کیسے کیسے انعامات سے نوازا گیا ،۔۔۔۔۔۔
(1) بنی اسرائیل کا ایک شخص نہایت عبادت گزار تھا ۔ وہ رات میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہتا اور دن میں گھوم پھر کر کچھ اشیاء لوگوں کو بیچا کرتا۔ وہ اکثر اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے کہتا ،''اے نفس! اللہ عزوجل سے ڈر۔'' ایک دن وہ حسب معمول اپنے گھر سے روزی کمانے کے لئے نکلا اور چلتے چلتے ایک امیر کے دروازے کے قریب پہنچا اور اپنی اشیاء بیچنے کے لئے صدا لگائی ۔ امیر کی بیوی نے جب اس حسین شخص کو اپنے دروازے کے قریب دیکھا تو اس پر عاشق ہوگئی اور اسے بہانے سے محل کے اندر بلا لیا پھر اس سے کہنے لگی ،''اے تاجر ! میرا دل تمہاری طرف مائل ہوچکا ہے ، میرے پاس بہت مال ہے اورزرق برق لباس ہیں،تم یہ کام چھوڑ دو میں تجھے ریشمی لباس اور بہت سا مال دوں گی ۔''
یہ پیش کش سن کر اس کا نفس اس عورت کی طرف مائل ہونے لگا لیکن اس نے اپنی عادت کے مطابق کہا،''اے نفس ! اللہ عزوجل سے ڈر ۔''اور اس عورت کو جواب دیا ،''مجھے اپنے رب عزوجل کا خوف ہے ۔'' وہ عورت کہنے لگی ،''تم میری خواہش پوری کئے بغیر یہاں سے نہیں جاسکتے ۔''اس شخص نے پھر کہا،''اے نفس ! اللہ عزوجل سے ڈر ۔'' اور نجات کی ترکیب سوچنے لگا ۔ بالآخر اس نے عورت سے کہا،''مجھے مہلت دو کہ میں وضو کر کے دورکعتیں ادا