Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
141 - 152
کہ ''آئندہ کبھی اوپر نہ دیکھوں گا ۔''(کیمیائے سعادت ج۲،ص ۸۹۳)

(۲) نکاح کرنا :

    اگر شرعی رکاوٹ نہ ہوتو فوراً نکاح کر لے،اگر رسم ورواج وغیرہ آڑے آئیں تو گھر والوں کو کسی حکمت سے راضی کرنے کی کوشش کرے۔پھر بھی ناکام رہے تو روزوں کا حکم ہے۔

(۳) اجنبی عورتوں سے میل جول نہ رکھے:

    اس قسم کی نوکری یا کاروبار سے اجتناب کريں جس میں اجنبی عورتوں سے آمنا سامنا ہوتارہے ۔گھر میں بھی بھابھی ہو یا ممانی یا چچی يا کزنز وغیرہ یعنی جن سے پردہ فرض ہے ان سے ہر گزہرگز بے تکلفی اختیار نہ کریں کہ یہ آگ میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ 

     حضرت اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرما یا ، ''میں نے اپنے بعد کوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو عورتوں کے فتنے سے زیادہ مردوں کو نقصان پہنچانے والا ہو۔''

(بخاری،کتاب النکاح،باب مایتقی من شؤم المرأۃ ،رقم۵۰۹۶،ج۳،ص۴۳۱)

(۴)اجنبی عورت کے ساتھ تنہا ئی نہ ہونے دے:

    کسی نامحرم عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی میں نہ رہے کیونکہ رحمتِ عالم صلي الله عليه وسلم کا فرمان ہے کہ '' تم میں سے کوئی کسی (نامحرم)عورت کے ساتھ ہر گز تنہائی اختیار نہ کرے، کیونکہ ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔''

(مسند امام احمد ،مسند العشرۃ المبشرۃ بالجنۃ)