اس نازک ترین دور میں کہ جب ٹی وی ،وی سی آر ، ڈش انٹینا،انٹرنیٹ اور کیبل کے ذریعے مسلسل دعوتِ گناہ دی جارہی ہو اور نگاہ وقلب کی پاکیزگی کو شہوت آمیز گفتگو اور مناظر کے ذریعے غلاظت میں تبدیل کیا جارہاہو ، اپنے آپ کو گناہ میں مبتلاء ہونے سے بچانا بے حد دشوار کام ہے ۔ تاہم اگر انسان مضبوط ارادہ کرے اور دامن ِامید تھام کر نیچے دی گئی گزارشات پر عمل کرے تو گناہوں سے بچنا اس کے لئے بے حد آسان ہوجائے گا ، ان شاء اللہ عزوجل
(۱) نگاہ کی حفاظت :
ان تمام گناہوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گھر ہو یا بازار ، دفتر ہو یا فیکٹری ہر مقام پر اپنی نگاہ کی حفاظت کی جائے اور فلمیں ، ڈرامے وغیرہ دیکھنے سے بچا جائے کیونکہ ''جب نظر بہکتی ہے، تو دل بہکتا ہے اور جب دل بہکتا ،تو ستر بہک جاتاہے۔''
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: