Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
137 - 152
کام کرتے ہيں ان کے ليے حيا کا پيغام ہے ۔ آہ! گندی ذہنيت کے حامل کئی نوجوان(لڑکے اور لڑکياں)شادی کی راہيں مسدود پا کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی جوانی برباد کرنا شروع کر ديتے ہيں ۔ابتداء  ًاگرچہ لطف آتا ہو،مگر جب آنکھ کھلتی ہے تو بہت دير ہو چکی ہوتی ہے ۔ياد رہے!يہ فعل حرام و گناہ ِکبيرہ ہے اور حديث پاک ميں ايسا کرنے والے کو ملعون کہا گيا ہے ۔اور اس کے ليے جہنم کے درد ناک عذاب کا استحقاق ہے ، آخرت بھی داؤپر لگی اور دنياميں بھی اس کے سخت ترين نقصانات ہيں ،اس غير فطری عمل سے صحت بھی تباہ وبرباد ہو کر رہ جاتی ہے۔

    ايک بار يہ ''فعل''کر لينے کے بعد پھر کرنے کو جی چاہتا ہے اگر معاذاللہ عزوجل چند بار کر ليا تو ورم آجاتا ہے اور عضو کی نرم و نازک رگيں رگڑ کھا کر دب کر سست ہو جاتیں اور پٹھے بے حد حساس ہو جاتے ہيں اور بالآخر نوبت يہاں تک پہنچتی ہے کہ ذرا بد نگاہی ہوئی ،بلکہ ذہن ميں تصور قائم ہوا اور منی خارج ،بلکہ کپڑے سے رگڑ کھا کر ہی منی ضائع۔''منی''اس خون سے بنتی ہے جو تمام جسم کو غذا پہنچانے کے بعد بچ جاتا ہے ۔ جب يہ کثرت کے ساتھ خارج ہونے لگے گی تو خون بدن کو غذا کيسے فراہم کریگا ؟ نتيجۃًجسم کا سارا نظام درہم برہم۔

اس فعل بد کی26 جسمانی آفتيں 

(1)دل کمزور(2)معدہ(3)جگراور(4)گردے خراب(5)نظر کمزور(6)کانوں ميں شائيں شائيں کی آوازيں آنا(7)چڑچڑاپن(8)صبح اٹھے تو بدن سست(9)جوڑ جوڑ ميں درد اور آنکھيں چپکی ہوئيں (10)''منی''پتلی پڑ جانے کی صورت ميں تھوڑی تھوڑی رطوبت بہتی رہنا،نالی ميں رطوبت پڑی رہنا اور سڑنا ،پھر اس سبب سے بعض