ہے۔''(فتاویٰ رضویہ ،ج ۱۰،نصف اول، ص۸)
اپنے ہاتھ سے غسل واجب کرنے کے بارے میں بھی کئی وعیدیں بیان کی گئی ہیں۔مثلاً
(1) علامہ شمس الدین ذہبی علیہ الرحمۃ نقل کرتے ہیں کہ رحمت عالم صلي الله عليه وسلم سے مروی ہے کہ ''سات لوگ ایسے ہیں کہ جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے اور بروز قیامت ان کی جانب نگاہ رحمت نہ فرمائے گا۔اور ان سے فرمائے گا کہ جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جاؤ،بشرطیکہ یہ توبہ نہ کریں۔
(۱)بدفعلی کرنے والا۔
(۲)کروانے والا۔
(۳)جانور سے برا کام کرنے والا۔
(۴) ماں اور بیٹی سے نکاح کرنے والا۔
(۵)اپنے ہاتھ سے غسل واجب کرنے والا۔ (کتاب الکبائر ،ص۶۳)
(2) علامہ محمود آلوسی علیہ الرحمۃتفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں، ''حضرت عطاءعلیہ الرحمۃسے مروی ہے ،''میں نے سنا ہے کہ بروز قیامت ایک قوم کو اس حال میں لایا جائے گا کہ ان کے ہاتھ حاملہ ہوں گے ،میرے خیال میں یہ وہ ہوں گے جو اپنے ہاتھ سے غسل واجب کیا کرتے تھے۔''
مزید لکھتے ہیں،''حضرت سعید بن جبیررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ''اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی قوم کو عذاب میں مبتلاء فرمایا جو اپنی شرمگاہوں کا غلط استعمال کیا کرتے تھے۔''(روح المعانی،المؤمنون :۳، الجزء الثامن عشر،ج۹،ص۱۶)