یہ فعل بھی شریعت کو سخت ناپسند ہے جیسا کہ حضرت عمرو بن ابی عمرورضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم کا فرمان ہے،'' جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، وہ ملعون ہے ۔ ''(مستدرک ،کتاب الحدود،رقم ۸۱۱۷،ج۵،ص۵۰۹)
اس کے بارے میں سخت سزا بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' تم جس شخص کو کسی جانور سے بد فعلی کرتا پاؤ تو فاعل ومفعول دونوں کو قتل کر ڈالو۔'' حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے عرض کی گئی :'' اس میں جانور کا کیا قصور ہے؟''آپ نے فرمایا : ''میں نے رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم سے اس بارے میں کوئی بات تو نہیں سنی لیکن میرا گمان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا کہ ایسے جانور کا گوشت کھایا جائے یا اس سے نفع اٹھایا جائے کہ جس کے ساتھ یہ عمل کیا گیاہو۔''(ترمذی۔کتاب الحدود، باب ماجاء فیمن یقع علی البھیمۃ ،رقم۱۴۶۰،ج۳،ص۱۳۶)