Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
122 - 152
اس کے لئے جنت ہے ۔'' (المستدرک، کتاب الحدود، رقم ۸۱۲۷، ج۵، ص ۵۱۲ )

    اورحضرتِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :''عورت جب پانچوں نَمازیں ادا کرے ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اوراپنے شوہرکی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے گی ۔''

(الاحسان بترتیب ابن حبان، مسند ابوہریرہ ،رقم ۴۱۵۱ ،ج۶ ،ص ۱۸۴)
قضائے شہوت کے حلال ذرائع
پیارے اسلامی بھائیو!

         شرعی طور پر دو قسم کی عورتوں سے اپنی خواہش کو پورا کرنا جائز ہے۔(۱)زوجہ اور(۲)کنیزِ شرعی 

    قرآن مجید میں ہے :
اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾
مگر اپنی بی بیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی ملک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں ۔'' (پ۱۸،المومنون:۶)

     فی زمانہ کنیزِشرعی میسر نہ ہونے کی بناء پرصرف زوجہ سے ہی مطلوبہ مقصد حاصل کرنا ممکن ہے۔اسی طریقے کی جانب متوجہ کرنے کے لئے رحمتِ عالم صلي الله عليه وسلم نے کئی مقامات پر ترغیبی کلام ارشاد فرمایا۔چنانچہ

    حضرتِ سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' نکاح میری سنت سے ہے پس جو شخص میری سنت پر عمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں۔لہذا نکاح کرو ،کیونکہ میں تمہاری کثرت کی بناء پر دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔جو
Flag Counter