وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بی بیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی ملک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں تو جو ان دو کے سواکچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں۔''
(پ۱۸،المومنون۵،۶،۷)
سرورِ عالم صلي الله عليه وسلم نے بھی ترغیب ِامت کے لئے شرم گاہ کی حفاظت کے فضائل بیان فرمائے ہیں۔چنانچہ
حضرتِ ابن عبا س رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلي الله عليه وسلم نے فرمایا:''اے قریش کے جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو،زنا مت کرو ،جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی